ProZ.com translation contests » Propose a source text » Urdu source text proposed by Dil Chohan


In order to determine which proposed source texts are the suitable for use in ProZ.com contests, proposers and participants are encouraged to "highlight" (like contest entry tagging) and discuss proposed source texts. A good contest source text should pose a reasonable challenge to translators, while allowing for "separation". Refer to the "Propose a source text" overview page for all source text proposal guidelines.

From My about health article

تعارف
کئی دہائیوں تک، بین الاقوامی اداروں کی مدد سے بہت سے ترقی پذیر ممالک مختلف حفظان صحت پروگراموں پر عمل پیرا رہے ہیں۔ زیادہ تر پروگرامز کا مقصد صحت کی حالت میں بہتری لانا، علالت اور خاص طور پر بچوں میں اموات بوجہ قابل منتقلی امراض میں کمی لانا ہے۔ تاہم، پروگرام سے مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہو سکے اور، بعد ازاں، ان ناکامیوں کی وجوہات واضح ہو گئی۔ اسباب درج ذیل تھے:
 معلومات لوگوں کو بطور لیکچرز مہیا کی گئی تھی یا بطور ھدایت "اوپر سے نیچے" پیش کی گئی تھی۔ تاہم، معلومات کو ذہنوں میں سمویا نہ جا سکا۔ اور یہ سائنسی لحاظ سے ثابت ہو چکا ہے کہ لوگ کچھ اسطرح یاد رکھتے ہیں :
 20 فیصد جو وہ سنتے ہیں؛
 40 فیصد جو وہ سنتے اور دیکھتے ہیں؛
 80 فیصد وہ جو وہ سنتے، دیکھتے اور کرتے ہیں۔
 خواہشات، مفادات، ذاتی تجربہ، سامعین کی آراء اور خود ہی اپنے مسائل حل کرنے کی صلاحیت کے پہلو کو مدنظر نہیں رکھا گیا تھا۔ ایسے معاملات میں لوگ نمایاں کردہ مسئلہ کو اپنے ذاتی مسئلہ کے طور پر نہیں دیکھتے ہیں اور اپنے آپ کو اسے حل کرنے کا ذمہ دار نہیں سمجھتے ہیں خواہ یہ صحت سے متعلق ہی ہو۔
 زیادہ تر لوگوں کی شراکتی کاوشوں پر غور نہیں کیا گیا۔
نتیجتاً، ماہرین کو درج ذیل مسائل کا سامنا ہوا: "ہمیں معلومات کس طرح پیش کرنی چاہیئے، ہم کس طرح سے لوگوں میں وسیع طور پر دلچسپی بیدار کر سکتے ہیں، کیسے انکی اور ان کے بچوں کے امراض کی طرف ان کی توجہ مبذول کرا سکتے ہیں، اور ہم لوگوں کو اپنی صحت سے متعلق ذمہ داریاں لینے کے لئے کیسے تحریک دے سکتے ہیں؟"
  • No positive highlights


General notes about this proposed source text

Discussion about this source text as a whole.
Rank by:
Please log in to comment.